وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 179 روپے 96 پیسے سے بڑھا کر 184 روپے 97 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔