خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں واضح کمی آگئی، جبکہ ہلکی پھلکی سردی کا بھی احساس ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے دوران کئی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ نشیبی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے آمدورفت متاثر ہوئی۔شدید بارش کے باعث جی ٹی روڈ سمیت مختلف شاہراہوں اور کاروباری مراکز میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر بارش کے دوران متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر جانے سے طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی بندش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔