سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری، شادی کی تقریب متاثر

سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری، شادی کی تقریب متاثر

آسٹریلوی شہر سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب کو بھی متاثر کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی رسومات جاری تھیں کہ اچانک شدید بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث تقریب میں شریک مہمانوں نے کرسیاں اٹھا کر بارش کا پانی شادی ہال میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔شدید بارش کے باعث شادی کی خوشیاں بھی متاثر ہوئیں اور مہمان تقریب کو بچانے کے لیے انتظامات کرتے نظر آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے دوران امداد کے لیے متعدد کالز موصول ہوئیں۔ ژالہ باری سے گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں سمیت متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔