اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کی اجرائی میں زبردست ترقی

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں بلاسود قرضوں کی اجرائی میں زبردست ترقی

"اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں شہریوں کو بلاسود قرضوں کے اجرا کی رفتار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، روزانہ اوسطاً 424 خاندان اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر رہے ہیں۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کی مجموعی رفتار میں 595 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔صرف نومبر کے مہینے میں 13,562 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے پہلی قسط جاری کی گئی، جب کہ 12,056 خاندانوں کو دوسری قسط دی گئی تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر سکیں۔ اس ماہ میں مجموعی طور پر 12,716 خاندانوں نے تعمیر مکمل کی، اور پورے ماہ میں 25,618 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، اب تک 41,000 سے زیادہ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور 118,379 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اب تک 78,601 خاندانوں کو دوسری قسط جاری کی گئی ہے، اور پروگرام کے تحت 145 ارب روپے سے زائد کی رقم بلاسود قرضوں کی مد میں جاری کی جا چکی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاسود قرضہ حاصل کرنے کے لیے شرائط انتہائی آسان رکھی گئی ہیں۔ 1 سے 3 سال میں قرض کی مکمل واپسی پر 20 فیصد رعایت دی جاتی ہے، اور 4 سے 6 سال کے دوران واپسی پر 10 فیصد رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عوام کا اس پروگرام پر اعتماد بڑھ رہا ہے، جو اس کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔مزید برآں، شہری اپنی سہولت کے لیے آن لائن فارم کے ذریعے بھی اس پروگرام میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔