راولپنڈی: گھریلو جھگڑے میں شخص نے بھائی اور بیٹے کو قتل کردیا

راولپنڈی: گھریلو جھگڑے میں شخص نے بھائی اور بیٹے کو قتل کردیا

راولپنڈی کے علاقے پنجگرائیں، تھانہ روات کی حدود میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عاشق حسین نے ذاتی تنازع کے باعث تیز دھار آلے کے وار سے اپنے حقیقی بھائی اور کمسن 3 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ روات پولیس فوری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم عاشق حسین نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اہلِ علاقہ کے مطابق یہ خاندان کئی دنوں سے گھریلو تنازعات کا شکار تھا، جس کا انجام یہ افسوسناک واقعہ بنا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور عدالت میں پیش کرنے کے لیے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔