ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں افسوسناک واقعہ، شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو پتھر مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 5 کے قریب پیش آیا۔عینی شاہدین کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران شوہر نے طیش میں آ کر بیوی کے سر پر بھاری پتھر دے مارا، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے۔