لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں ایک افسوسناک گھریلو تنازعہ جان لیوا واقعے میں بدل گیا، جہاں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا جو شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ تک نوبت پہنچ گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔