سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر دل دہلا دینے والا واقعہ، بھائی نے سوتیلی بہن کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کر دیا، خودکشی بھی کرلی

سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر دل دہلا دینے والا واقعہ، بھائی نے سوتیلی بہن کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کر دیا، خودکشی بھی کرلی

ویب ڈیسک: سرگودھا میں ایک افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی سوتیلی بہن کو دوست سے شادی کے انکار پر زہریلا کھانا کھلا کر قتل کر دیا، جبکہ بعد ازاں خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

چھوٹا ساہیوال تھانہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم نے اپنی بہن کو چنیوٹ میلہ دکھانے کے بہانے بلایا اور وہاں بہن پر زور دیا کہ وہ اس کے دوست سے شادی کرلے۔ تاہم مقتولہ نے انکار کیا تو ملزم نے ناشتہ میں زہر ملا کر بہن کو کھلادیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود بھی وہی زہریلا کھانا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

 مدعی نے الزام لگایا ہے کہ ہمارا سوتیلا بھائی اپنی دوست سے بہن کی زبردستی شادی کرانا چاہتا تھا، اور انکار پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں اور تحقیقات مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔