لاہور: کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ، ماں قتل

لاہور: کاہنہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے کی فائرنگ، ماں قتل

لاہور کے علاقے کاہنہ میں گھریلو تنازع پر 42 سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت عذرا کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے بیٹے عرفان نے مبینہ طور پر پانچ گولیاں ماریں۔پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کیے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں مقتولہ کے سابق سسر، تایا، چچا، سابق شوہر اور بیٹے سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عرفان کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔