پٹرول سستا، ایل پی جی مہنگی
ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے مقرر ، اگست کیلئے کئے گئے اضافے کا اطلاق یکم سے ہوگالاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 380 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت
پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے ، ڈیزل کی 392 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی
اسلام آباد،لاہور(خصوص رپورٹ )اوگرا نے ماہ اگست کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا۔جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ماہ اگست کے لئے فی کلو قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے مقرر کر دی گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 2849 روپے سے بڑھا کر 3001 روپے کردی گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 10 ہزار 961 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 546 روپے کردی گئی۔ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔دوسری طرف ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ بھی جاری ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عملدر آمد خواب بن گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی 380 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویڑن نے یکم سے 3 اگست کیلیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لٹر کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 12پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لٹر ہوگئی۔ گزشتہ روز ڈیزل 2 روپے 42 پیسے اور پٹرول 1 روپے 9 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا تھا۔