حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے:روس

خود کش حملے کی مذمت او دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں:سفارت خانہ
اسلام آباد(آئی این پی)کوئٹہ کے مشرقی علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے پر روس نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔روسی سفارت خانے نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔