ساہیوال ( خصوصی رپورٹ) ساہیوال شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ تقریباً شہر کی ہر گلی، بازار اور محلے میں یہ لوگ بغیر کسی روک ٹوک کے گھومتے اور بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔شہری تنظیموں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی بڑھتی تعداد جہاں لمحہ فکریہ ہے، وہیں شہر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ان کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھکاریوں کے گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔