نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکاریوں کو بھیک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اِندور میں بھکاریوں کو پیسے دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔