لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں 50 افسران و ایس ایچ اوز شامل تھے جنہوں نے متحرک ڈکیت گینگز پکڑے اور 88 موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ ایس پی نے کہا کہ پولیس کے جوان عوام کی حفاظت کے لیے خاندان سے دور رہ کر خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس طرح کی حوصلہ افزائی اہلکاروں کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرتی ہے۔