ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

 اے برینڈ کا فی لیٹر کوکنگ آئل اور گھی 550  سے بڑھ کر 590 تک جا پہنچا
 لاہور(زیڈ این این)ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اے برینڈ اور بی برینڈ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں، جس کے باعث صارفین کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اے برینڈ کا فی لیٹر کوکنگ آئل اور گھی 550 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح بی برینڈ کا فی لیٹر کوکنگ آئل 450 روپے سے بڑھ کر 500 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ بی برینڈ کا فی کلو گھی 450 روپے سے بڑھ کر 480 روپے تک جا پہنچا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 15 سے 20 دنوں کے دوران اضافہ ہوا ہے