مرغی، آٹا، پیاز اور انڈے مہنگے، ٹماٹر اور آلو سستے،مہنگائی میں اضافہ

لاہور(خصوصی رپورٹ) یک ہفتے کے دوران 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مرغی 8.92 فیصد، پیاز 7.47 فیصد، آٹا 5.74 فیصد، اور انڈے فی درجن 2.25 فیصد مہنگے ہوئے۔ اسی طرح گڑ، گھی، لہسن اور جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ٹماٹر 11.34 فیصد، کیلے 1.29 فیصد، آلو 0.93 فیصد اور دال چنا 0.35 فیصد سستی ہوئی ہے۔