ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ان کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔
حقیقت سامنے آئی:
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا، بعد میں تصدیق ہوئی کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی والدین اور بہن بھائی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے، جبکہ اہلیہ، بیٹی اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو اور قانونی کارروائی:
لیویز حکام کے مطابق قاتل واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ریسکیو حکام نے تین لاشیں اور زخمی مفتی کفایت اللہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حالیہ صورتحال:
حکام نے جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کر دی ہے اور فرار قاتل کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے سیاسی اور خاندانی پہلو پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔