مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں ایک دلخراش واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور اس کے بعد وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اور لیویز حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔