پشاور: دیر لوئر میں گزشتہ روز دو سنگین حادثات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 15 طلباء زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلو رباط درہ میں سوزوکی پک اَپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسرے واقعے میں دیر لوئر کے علاقے مسیکنی میں اسکول وین کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہو گئے۔ زخمی طلباء کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ دونوں حادثات کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔