جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، 3 فلسطینی شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے آج پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے پیر کو غزہ سے متعلق ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ادھر، حماس کی جانب سے 2 یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق، حماس کی جانب سے اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی جا چکی ہیں، تاہم حماس کے پاس کل 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔یہ صورتحال کشیدگی اور انسانی بحران میں مزید شدت کا سبب بن رہی ہے، جبکہ عالمی برادری جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔