ملتان(آئی این پی )ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے ایران کے راستے غیر قانونی بارڈر پار کروانے میں ملوث منظم نیٹ ورک پکڑ لیا ۔ملتان کی ایف آئی اے امیگریشن نے غیر قانونی بارڈر پار کر کے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا ہے، مسافر صفدر اقبال اور فیصل شہزاد کا تعلق منڈی بہائو الدین سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافر یو اے ای سے پرواز جی 9558 کے ذریعے ملتان پہنچے تھے، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا