سستا شاہ رخ خان، مہربانی ہے مجھے برینڈ کا لقب دیا :فیصل واوڈا

    لاہور(یواین پی)سینیٹر جاوید واڈا نے وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی جانب سے ذہنی مریض اور سستا شاہ رخ خان کہنے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مہربانی ہے مجھے مجھے تو برینڈ کا لقب دیا لیکن میں سی ، ڈی کیٹگری کی چائنہ کی ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل واڈا نے کہا کہ میں مالکوں سے بات کرتا ہوں ،میں نے زندگی میں کبھی نوکروں سے بات کی نہ کرتا ہوں ، یہ بات میںتکبر کے زمرے میں نہیں کر رہا ۔جنہوںنے بات کرنی ہے وہ میرے منہ پر آ کر بات کریں میں گھر کی ماسیوں سے تو بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کہیں کسی کا نام نہیں لیا صرف ایک تجویز دی کہ نوکروں کا، کنیزوں کا اور نوکرانیوں کا کوٹہ بنا دیں، انہیں بھی وزیر اور مشینر بنائیں ۔اگر کوئی خود سامنے آ کر ثابت کردے میں نوکر ہوں ، میں کنیز ہوں تو اس میں میرا تو کوئی قصور نہیں ۔ایک طرف وہ کہہ رہی ہیں میں کون ہوں ، پھر وہ کہہ رہی ہیں میں ذہنی مریض بھی ہوں ، ان کو میری ذاتی زندگی کا اتنا پتہ ہے ۔ مجھے ان کے بارے میں یہ پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں وہ نواز شریف کو مخاطب کر کے را کا ایجنٹ کہتی تھیں ،وہ ان کو مودی کا یار کہتی تھیں ، وہ حدیبیہ پیپر ملز کا ذکر کرتی تھیں