95 مسخ شدہ نامعلوم لاشوں کا معمہ حل نہ ہو سکا ، کچھ ٹکڑے ٹکڑے،اسرائیل کی کسی بھی لاش کو باندھنے کے الزام کی تردید
غزہ (آئی این پی )غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان لاشوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے اور اسی سلسلے میں اسرائیل نے اب تک 195 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی ہیں، تاہم 95 لاشوں کی شناخت کی تصدیق نہ ہونے کے بعد ان لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔ اسرائیلی اخبار یدیہ اہرنات کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں۔ فلسطینیوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل 14 اکتوبر سے شروع ہوا اور واپس کی گئی لاشوں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے۔اِن لاشوں کی تدفین اسلامی رسومات کے مطابق کی گئی اور خان یونس کے مفتی شیخ احسان اشور نے اجتماعی نماز جنازہ ادا کروائی