قیامت آچکی ہے اور کراچی والے دوزخ میں رہ رہے ہیں، وسیم اختر

اگر کسی کو صوبہ چھبتا ہے تو انتظامی یونٹس قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
کراچی(آئی این پی )  سابق میئر کراچی  وسیم اختر  نے کہا  ہے کہ میں اکیلا نہیں پورا ملک کراچی کے حال پرچیخ رہا ہے،  قیامت آچکی ہے اور کراچی والے دوزخ میں رہ رہے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں وسیم اختر نے کراچی کی صورتحال  پر صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا  اگر کسی کو صوبہ چھبتا ہے تو انتظامی یونٹس قائم کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے