کراچی تباہ، سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختر

 پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کا مقصد کراچی کے مسائل حل کرنا تھا، ووٹ لے کر بے وقوف بنا دیا گیا 
کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ پر 18سال سے حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، جس نے کراچی کو تباہ کردیا ہے۔ متحدہ لائرز فورم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ آج گورنمنٹ کی کارکردگی پر بات کریں گے۔ جس طرح پیپلز پارٹی کی وڈیرہ مافیا گورننس کررہی ہے، چند ایسے مسائل ہیں جو حساس موضوع کے ہیں۔ آج ایک ہفتہ ہوگیالیکن افسوس کہ کسی نے بھی نوٹس نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ذمے داری چیف صاحب کی بنتی ہے۔ چیف سیکرٹری کو سامنا آنا چاہیے تھا اور نوٹس لینا تھا۔ جوڈیشری اور وکلا پر بڑی اہم ذمے داریاں ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے ذکر کرتا ہوں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کا، جہاں لاتعداد جعلی بھرتیاں ہوئیں۔ 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کو ہر شخص جانتا ہے۔ وزیر اعلی اور سندھ بار کونسل کو آگے آکر نوٹس لینا چاہیے تھا۔ تحفوسیم اختر نے کہا کہ وکلا صاحبان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جہاں میرٹ قتل ہوا، اس کی نشاہدہی کی جائے۔ میرے سامنے شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن موجود ہے، جس کے مطابق 1184 وکلا کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ جعلی ڈگریوں کے ساتھ یہ وکلا عدالتوں پیش ہوتے رہے، بلکہ بار کونسل میں ووٹ بھی دیتے رہے