ن لیگ والے اپنے مفاد کے فیصلوں میں ایم کیو ایم سے ووٹ ڈلو ا لیتے ہیں
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر اپنی پارٹی سے وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے اور وزارتیں چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے سے ہٹانا چونکا دینے والی خبر ہے اور یہ بات میڈیا کے ذریعے سامنے آئی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا فیصلہ کرنا تھا تو ایم کیو ایم سے مشاورت کرنی چاہیے تھی، ایم کیو ایم سے بات کیے بغیر ایسے فیصلے کر کے غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں، ن لیگ والے اپنے مفاد کے فیصلوں میں ایم کیو ایم سے ووٹ ڈلو ا لیتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ میری رائے ہوگی کہ ہمیں وزارتوں سے باہر آ جانا چاہیے اور پارٹی کے ذمے داروں کو وزیر اعظم سے بات کرنی چاہیے جبکہ ہمیں فوری طور پر وزارتوں سے الگ ہو جانا چاہیے