سندھ میں قید سیاسی ورکرز کو بھی ڈاکوئوں کی طرح ایمنسٹی دی جائے،وسیم اختر

سندھ کے جیلوں میں انڈر ٹرائل ایم کیو ایم کے کارکنان اور سیاسی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟
کراچی(آئی این پی)سابق مشیر داخلہ ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بھر کے جیلوں میں بغیر سزا قید انڈر ٹرائل سیاسی ورکرز اور ایم کیو ایم کارکنان کو بھی ایمنسٹی دی جائے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا صدر زرداری اور وزیر اعلی سندھ نے قتل، اغوا برائے تاوان، اور ریپ میں ملوث ڈاکوئو ں کو ریلیف دینے کے لئے ایمنسٹی پالیسی بنائی، یہ خوش آئند ہے کہ انھیں قومی دھارے میں لایا جا رہا ہے، اس سے ان علاقوں اور صوبے میں حالات بہتر ہوں گے۔وسیم اختر نے کہا ان ڈاکوئو ں کیلئے سپیڈی جوڈیشل ٹرائل دینے کی بھی بات ہو رہی ہے جس سے یہ عدالت کے ذریعے بری ہو جائیں گے، جب اتنے  سنگین الزامات کے مجرمان کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی حکومت نے بنائی ہے، تو سندھ کے جیلوں میں انڈر ٹرائل ایم کیو ایم کے کارکنان اور سیاسی قیدیوں کا کیا قصور ہے؟۔انھوں نے کہا اندرون سندھ اور کراچی کے جیلوں میں انڈر ٹرائل سیاسی قیدی، ایم کیو ایم کے کارکنان کیلئے بھی پالیسی اور ایمنسٹی دی جائے