جب سے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کیا اْنکی مقبولیت میں کمی آچکی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیئے۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے ٹیلر سوئفٹ کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے،تب سے ان کی مقبولیت میں کمی آگئی ہے۔ اپنے پیغام میں ڈونلڈٹرمپ نے لکھا: ’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ "ہاٹ" نہیں رہی؟"واضح رہے کہ 2024ء￿  کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار اور اْس وقت کی نائب صدر کمیلا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس پر ٹرمپ سخت برہم نظر آئے تھے، بعد میں ٹرمپ نے کھل کر کہاتھا’’مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے‘‘