کوہستان میگا کرپشن سکینڈل: نیب کا اعظم سواتی کی عدم پیشی پر دوسرا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ

پشاور (آئی این پی ) پی ٹی آئی   رہنما اعظم سواتی کو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان میں 40 ارب روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل میں تفتیش کے لیے طلب کیا تاہم وہ خود پیش نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام نے وکیل کو واضح طور پر بتایا کہ اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا، وکیل کی موجودگی کافی نہیں۔ وکیل نے مقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا اور ان کی جانب سے پیشی کے لیے مہلت دی جائے تاہم نیب حکام نے مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔