پشاور(خصوصی رپورٹ )نیب نے کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار ملزمہ کے گھر پر چھاپے کے دوران 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔ ملزمہ سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ہے۔نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اس کی بیوی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا۔گزشتہ روز احتساب عدالت نے ملزمہ اور اس کے شوہر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالیکیا تھا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ کوہستان میگا سیکنڈل میں 20 سے زائد ملزموں کو نیب نے گرفتار کیا ہے اور اس سکینڈل میں اب تک 30 ارب روپے بر آمد کیے گئے ہیں۔