کوہستان کرپشن سکینڈل:7ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر

 پشاور(آئی این پی )کوہستان سرکاری اکائونٹ سے 36ارب روپے سے زائد خرد برد کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواستیں جمع کروا دی گئی۔کوہستان کرپشن سکینڈل میں ملوث 7ملزمان نے پلی بارگین کیلئے نیب کو درخواستیں دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتے ہیں۔ملزمان کے ذمے رقم کا تعین کیا جا رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔ ملزمان پر رقم کا تعین ہوجانے کے بعد درخواستوں کو چیئرمین نیب کو بھیجا جائے گا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں توثیق کے لیے درخواست دائر جائے گی۔