اسلام آباد(آئی این پی )خیبر پختونخوا کرپشن سکینڈل میں 25ارب کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے 60کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔نیب ذرائع کے مطابق اب تک اس کوہستان کرپشن سکینڈل میں مجموعی طور پر 25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 175کنال زمین، 12کمرشل پلازے، ایک ارب کی قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔ضبط شدہ اثاثوں میں لگژری بنگلہ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ نیب خیبر پختونخوا نے ایک ارب روپے نقد، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو سونا تحویل میں لے لیا۔