جناح ہسپتال :چھت کی گرنیوالی سیلنگ دوبارہ نصب

لاہور(خصوصی رپورٹ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید محسن علی شاہ نے جناح ہسپتال لاہور کی تیسری منزل کی چھت کے کچھ حصے کی سیلنگ گرنے کے معاملہ بارے کہا ہے کہ جناح ہسپتال لاہور کی تیسری منزل کی چھت کے کچھ حصے کی گرنے والی سیلنگ دوبارہ نصب کر دی گئی ہے۔نیٹ ورکنگ کیلئے بچھائی گئی تاریں سیلنگ کے کچھ حصہ گرنے کا باعث بنی ہیں۔ واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کر دی گئی ہے۔