اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمد و رفت بین الاقوامی قانون کی بنیادی ضمانت ہے، اور کسی بھی یکطرفہ سمجھوتے یا انتظامات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔