امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں اور اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہونے پر وہ اسلام آباد بھی جا سکتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اس وقت اچھے تعلقات ہیں اور قیادت کی تبدیلی کے بعد یہ ایک زبردست موقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت نہیں پڑ سکتی اور ہم ایک معاہدہ کریں گے جو خطے کے لیے اچھا ہوگا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس سلسلے میں زبردست کوششیں کی ہیں۔ قبل ازیں، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا نفاذ شام کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔