متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا ہے کہ ملک نے حالیہ جنگی صورتحال میں اپنی خودمختاری اور قومی وقار کا مؤثر دفاع کیا ہے۔
انور قرقاش نے بیان میں کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود امارات کی ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں اور ریاستی استحکام متاثر نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات خطے کی پیچیدہ اور بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔قرقاش نے زور دیا کہ اماراتی قیادت مستقبل کی تشکیل میں مضبوط اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی، اور طاقت، استحکام اور ثابت قدمی پر مبنی اماراتی ماڈل آنے والے وقت میں خطے میں امن اور ترقی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔