پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری، مضبوط کرداروں اور منفرد اسکرین پرفارمنس کے باعث ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔
لیکن اس بار وہ اپنی اداکاری نہیں بلکہ ’بغیر میک اپ اسکرین پر آنے‘ کے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حالیہ صورتحال
صبا قمر اس وقت دو مقبول ڈراموں ’کیس نمبر 9‘ اور ’پامال‘ میں جلوہ گر ہیں۔ کیس نمبر 9 میں وہ ایک ریپ سروائیور کا مضبوط کردار ادا کر رہی ہیں، جسے بے حد سراہا جارہا ہے، جبکہ پامال میں اُن کی اور عثمان مختار کی کیمسٹری خوب پسند کی جا رہی ہے۔
"اسکرین پر نو میک اپ کو نارمل کریں"
ڈرامہ کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں صبا قمر تقریباً نو میک اپ لک میں نظر آئیں۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا:"چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں"
صارفین کا ردِعمل
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید اعتراضات اٹھائے:کئی صارفین نے کہا کہ اداکار سرجریز، مہنگے فیشل ٹریٹمنٹ، فلرز اور انجیکشن کرواتے ہیں، اس لیے اُن کے لیے نو میک اپ آنا عام بات ہے۔کچھ نے طنز کیا: "فلرز کروا کر نو میک اپ ہونا کوئی بڑی بات نہیں"متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ صبا قمر دراصل میک اپ میں ہی تھیں، بس مقدار کم تھی۔