پاکستانی انسٹاگرامر دنانیر مبین کی ٹرانسفارمیشن ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گئی

پاکستانی انسٹاگرامر دنانیر مبین کی ٹرانسفارمیشن ویڈیو سوشل میڈیا پر بحث کا سبب بن گئی

پاکستان کی مشہور انسٹاگرامر اور ’پاوری‘ گرل دنانیر مبین نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں پاپ آئیکون ریحانہ کے گانے ’بریکنگ ڈش‘ پر لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں دنانیر نے مزاحیہ انداز میں اپنی پٹھان شناخت کا ذکر کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی آراء ملی جلی ہیں؛ کچھ نے دنانیر کی خوبصورتی کی تعریف کی تو کچھ نے کہا کہ اداکارہ ہونے کے ناطے انہیں ایسی ویڈیوز نہیں بنانی چاہیے۔ بعض صارفین نے دنانیر پر ہانیہ عامر کی کاپی کرنے یا بھارتی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کی کوشش کے الزامات بھی لگائے۔