بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا، پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں جاری

بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا، پی ایس ایل فائنل کی تیاریاں جاری

بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کے لیے حتمی اجازت حاصل کر لی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو خصوصی اجازت دی ہے تاکہ وہ فائنل کے اہم مقابلے میں حصہ لے سکیں۔  واضح رہے کہ ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے تھے۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں حیدر آباد کنگز کی پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ آج مقابلہ کرے گی۔ 
فائنل کا فیصلہ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں ہوگا، اور کون سی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی، یہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج واضح ہو جائے گا۔