پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11: کراچی کنگز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہیں، جہاں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے، اس لیے پہلے اسکور بورڈ پر بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم کی حکمت عملی کے مطابق راؤنڈ میچز پر مکمل فوکس رکھا ہوا ہے۔ ان کے مطابق ابھی ابتدائی مرحلہ ہے، اس لیے ہر میچ کو اہم سمجھتے ہوئے کھیل رہے ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے، جس کا مقصد بیلنس بہتر بنانا اور میچ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہے۔