ناہید رانا نے پی ایس ایل میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے این او سی درخواست نہیں کی:ذرائع

ناہید رانا نے پی ایس ایل میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے این او سی درخواست نہیں کی:ذرائع

بنگلا دیشی فاسٹ بولر  ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ  میں دوبارہ شرکت کے لیے این او سی طلب نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے ناہید رانا کو پی ایس ایل کے لیے 13 اپریل تک این او سی جاری کیا تھا، جس کے بعد وہ دیگر بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ذمہ داریوں کے لیے واپس چلے گئے۔رپورٹس کے مطابق ناہید رانا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم وہ ابتدائی دو ٹی 20 میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بی سی بی پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے قبل انہیں آرام دینا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت ناہید رانا نے پی ایس ایل کے لیے دوبارہ این او سی کی درخواست نہیں دی۔ وہ ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اگر ناہید رانا مستقبل میں این او سی طلب کرتے ہیں تو بی سی بی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔دوسری جانب فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو دو مرحلوں میں این او سی جاری کیا گیا۔ انہیں ابتدائی طور پر 12 اپریل تک اجازت ملی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد 24 اپریل سے دوبارہ این او سی حاصل ہوگا۔مستفیض الرحمٰن لاہور قلندرز  کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ 3 مئی تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔