پی ایس ایل: پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچتے ہی خوشخبری مل گئی

پی ایس ایل: پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچتے ہی خوشخبری مل گئی

پشاور زلمی کو بڑی خبر مل گئی ہے کہ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا پی ایس ایل 11 کے فائنل میں دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انہیں نیا این او سی جاری کیا ہے، جس کے مطابق وہ 3 مئی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے فائنل میں حصہ لیں گے۔ اس سے قبل، بورڈ نے انہیں ابتدائی طور پر 13 اپریل تک لیگ کھیلنے کی اجازت دی تھی، لیکن ورک لوڈ مینجمنٹ کے سبب واپس بلا لیا گیا تھا۔  بی سی بی کے مطابق، یہ فیصلہ فائنل میں شرکت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور ٹیم مینجمنٹ و میڈیکل اسٹاف نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا ہے۔ یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی فٹنس یا قومی ذمہ داریوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔  
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ناہید رانا حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں رہے ہیں، انہوں نے زلمی کے لیے چار میچز میں سات وکٹیں حاصل کی ہیں، اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی نمایاں رہے ہیں۔ اب وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔