پی ایس ایل 11: راولپنڈی ز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل 11: راولپنڈی ز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچ میں راولپنڈی ز نے پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔

راولپنڈی ز کی جانب سے یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کامران غلام نے 37 اور ڈیرل مچل نے 23 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی طرف سے علی رضا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ایرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اب پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لیے 215 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔