وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام

 وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محنت کش کے پسینے سے ہی ترقی کی داستانیں رقم ہوتی ہیں، اور ملک کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے اس دن کو ان ہاتھوں کی عظمت کا اعتراف قرار دیا ہے جو خاموشی سے معیشت کو مضبوط بناتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزدور صرف ایک فرد نہیں بلکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا اصل ستون ہیں، اور اسلام میں محنت کو عبادت اور محنت کش کو قابلِ احترام قرار دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان بھی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، مناسب اجرت، اور بہتر کام کے ماحول کی ضمانت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت ہی قوموں کی اصل طاقت اور روشن مستقبل کی کلید ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی عہد کیا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور ان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔