محنت کشوں کی جدوجہد معیشت کو مضبوط بناتی ہے: محسن نقوی

محنت کشوں کی جدوجہد معیشت کو مضبوط بناتی ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش رزق حلال کما کر ملک کی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد پاکستان کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر اور محنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں اور یکم مئی کی تاریخ قربانی، ہمت اور جدوجہد کی ایک روشن علامت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نہ صرف آج بلکہ ہر دن محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی محنت کو سراہتی ہے۔انہوں نے تیز رفتار اور پائیدار ترقی کے لیے محنتی اور پرعزم افرادی قوت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیروترقی میں محنت کشوں کی جدوجہد کا ایک کلیدی کردار ہے، جس کی بدولت پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔