وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی قیادت کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اہم ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ پیغام دیا اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حال ہی میں طے پائے گئے دفاعی معاہدے کے خدوخال سے ایرانی قیادت کو آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے اس پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور خطے میں امن مذاکرات کی قیادت کرنے والے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی معاونت بھی کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر خطے میں قیام امن کے لیے خلیجی ممالک، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور محسن نقوی ان کی اس کوشش میں معاونت فراہم کررہے ہیں۔