متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لیے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اماراتی حکام نے مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سختی سے ہدایات پر عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔ یہ اقدام بیرون ملک شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔