ایران اسرائیل تنازع: امریکی شہری ایران و عراق کا سفر نہ کریں، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس

ایران اسرائیل تنازع: امریکی شہری ایران و عراق کا سفر نہ کریں، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر امریکی شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ:"ایران سے بات کرنی ہے یا نہیں، یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔"انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی تناظر میں ایران اور عراق کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہے۔

  سفر سے اجتناب کی ہدایت:
ٹریول ایڈوائزری میں امریکیوں کو کسی بھی صورت ایران یا عراق نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے، اور موجودہ حالات کو انتہائی غیر مستحکم اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

  مدد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل:
ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق:امریکی محکمہ خارجہ نے "مڈل ایسٹ ٹاسک فورس" تشکیل دے دی ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں مقیم امریکیوں کی فوری مدد کی جا سکے۔ساتھ ہی میڈیا بریفنگ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کیا جا سکے۔
  امریکا کی پالیسی اور ممکنہ پیش رفت:
ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ خطے میں کشیدگی سے متعلق امریکہ کی پالیسی پر فیصلے صدر ٹرمپ کی صوابدید پر ہیں، اور فی الحال تمام آپشنز کھلے ہیں۔