لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد نے محرم الحرام اور صدا حسین پروسیشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور اچھی کارکردگی کے حامل اہلکار و افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سٹی ڈویڑن کے تمام ایس ایچ اوز اور اہلکار شامل ہیں۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ تمام افسران و اہلکاران نے محرم الحرام کے دوران دل جمعی سے فرائض منصبی سر انجام دیے۔ بہادر اور محنتی اہلکار و افسران ہمارا فخر ہیں۔ افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ امن و امان کو برقرار اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔