ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026: پاکستان نے کیٹیگری ڈی میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کی کیٹیگری ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان نے سیشلز، سان مارینو، کیمن آئی لینڈز اور ایل سلواڈور کے خلاف کامیابی حاصل کی، جبکہ مصر اور یمن کے ساتھ مقابلے برابر رہے۔ قومی ٹیم کو کولمبیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اوپن ٹیم نے اولمپیاڈ میں مجموعی طور پر 12 میچ پوائنٹس اور 162 گیم پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ عالمی شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن میں 29 درجے بہتری بھی حاصل کی۔